کیا حکومت کو شکست دیں گے؟ ، صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے دلچسپ جواب دے دیا


اسلام آباد  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے ، جس پر شہباز شریف نے مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

حکومت کو شکست دینے سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا ، ہمارے پاس عدالت جانے سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔