گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت، وفاق و دیگر کو نوٹسز جاری


لاہور   لاہور ہائیکورت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے ۔

عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب بھی طلب کرلیا۔