گلوکارہ میڈونا کی زندگی پر بننے والی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جا ئے گی


لاس اینجلس  معروف پاپ گلوکار میڈونا نے اپنی زندگی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم نشر کرنے کے لیے اسٹریمنگ دیو کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈم ایکس نامی فلم میں میڈونا کی دنیا بھر میں مصروفیت کے علاوہ انکی زندگی کے کچھ کچھ تکلیف دہ لمحات بھی دکھائے جائیں جب کولہے اور گھٹنوں کی چوٹیں لگنے کے باعث میڈونا کو اپنے کچھ شوز چھوڑنے اور دورے کینسل کرنے پڑے۔واضح رہے کہ گلوکارہ میڈونا اس دستاویزی فلم کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور اپنے گھر پر اس فلم کا جائزہ لینے اور اس میں ترمیم کرنے میں ہفتوں گزار رہی ہے۔