گلگت بلتستان میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر پابندی لگادی گئی


گلگت صوبے میں بھر دو ماہ کے لیے اسلحہ لیکر چلنے اور فائرنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور فائرنگ پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور فائرنگ پر پابندی حالیہ واقعہ نلتر کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔نلتر واقعہ میں فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔فائرنگ ایک مسافر گاڑی پر کی گئی تھی۔پابندی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔