گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔

گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کیا گیا ہے۔ درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کوسخت سزائیں ملیں گی۔

ٹمبر مافیا کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی کی جاتی ہے۔