گوگل سروسز کی 40 منٹ تک بندش سے پاکستانی صارفین کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟


تکنیکی مسئلے کے پیش نظر گوگل سروسز کی 40 منٹ تک بندش سے پاکستانی صارفین کا بڑا نقصان

رواں ماہ 14 دسمبر کو پاکستان میں گوگل سروسز تکنیکی مسئلے کے باعث 40 منٹ تک متاثر رہیں جس کے باعث پاکستانی صارفین شدید متاثر ہوئے اور ان سروسز کو پیشہ ورانہ طور پر استعمال کرنے والی پاکستانیوں کو اس کا نقصان کروڑوں روپوں کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

گوگل کی عارضی طور پر بند ہونے والی سروسز میں جی میل، گوگل ڈاکیومنٹ (ڈاکس) اور گوگل میپس سمیت یوٹیوب کی ایپلی کیشن بھی شامل تھی۔ ان تمام سروسز پر پیشہ ورانہ طور پر انحصار کرنے والے پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ سروسز کے متاثر ہونے سے ان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ مسئلہ تکنیکی تھا اس لیے اس میں کسی کا قصور نہیں کہا جا سکتا۔

اس حوالے پاکستانی یوٹیوبرز میں بہت بے چینی دیکھنے میں آئی جنہوں نے اس وقت میں لاکھوں لائکس کھو دیئے اور ایپلی کیشن کے اس وقت پر کام نہ کرنے پر انہیں احساس ہوا کہ شاید پھر سے پاکستان میں یوٹیوب بند کر دی گئی ہے۔