ہر لحاظ سے اب پاکستان کی معیشت ترقی کرے گی : کامران خان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کو بے شمار چیلنج سے نمٹنا پڑ رہا ہے، پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا،معیشت کا پہیہ بھی جام ہوگیا، نجی ٹی وی کے اینکر کامران خان نےاپنے پروگرام میں اس حوالےسے بات کی اور امید ظاہر کی دوہزار اکیس معاشی ترقی کے حوالے سے بہتر سال ہوسکتا ہے۔

کامران خان نے کہا کہ دوہزار بیس انتہائی چلینجنگ تھا اور دنیا کی معیشت کیلئے تباہی لایا، کووڈ نے پوری دنیا کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،لیکن پاکستانیوں کے لئے ایک اطمینان کی بات ہے کہ اس حد تک نقصان نہیں ہوا، جتنا دنیا کے دیگر ممالک کو سامنا کرنا پڑا،بھارت جیسے ملک کو بھی بدترین معاشی دھچکا لگا،

منفی شرح رہی ہے، کئی بڑے ممالک معاشی مسائل چل رہے ہیں،پاکستان کے لئے تو یہ اطمیان کا سال ہے، کیونکہ پاکستان معاشی ترقی کا 2021 بہترین سال ہوسکتا ہے،

ہر لحاظ سے پاکستان کی معیشت ترقی کرے گی،معروف بزنس ہاؤس نے ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دسمبر دوہزار اکیس میں پاکستان کی معیشت میں ترقی ہوگی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پچس فیصد اضافہ ہوگا، انڈیکس باون ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرسکتی ہے،روپے کی قدر میں گراوٹ کا امکان نہیں۔

کامران نے ہیڈ آف ریسرچ عارف حبیب گروپ طاہر عباس سے پوچھا کہ اس ریسرچ میں پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے جو امید ظاہر کی گئی ہے اس کے کیا پیچھے کیا وجوہات ہیں؟

طاہر عباس نے بتایا کہ پاکستان ایکسٹرنل پوزیشن مستحکم ہے،امپورٹ میں بھی کمی ہورہی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ون پوائنٹ ٹو بلین کا ہے وہ ٹو پوائنٹ فائیو بلین کا ہوجائے گا،جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی،پاکستان امرجنگ مارکیٹ میں ہے اس لئے اس سے بھی مدد ملے گی۔