ہماری امن ، دوستی کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،مسلح افواج مذموم ارادوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں،نیول چیف


کراچی نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہاہے کہ پاک بحریہ علاقائی اوربین الاقوامی پانیوں میں ہمیشہ موجود اورتیارہے،پاکستان پرامن ملک،ہمسایوں سے دوستانہ،خوشگوارتعلقات چاہتاہے،ہماری امن ، دوستی کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے،مسلح افواج مذموم ارادوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقادکیاگیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف محمدامجدخان نیازی پاسنگ آو¿ٹ پریڈکے مہمان خصوصی تھے،پریڈ میں 102 پاکستانی، 64 دوست ممالک سے افسران نے کمیشن حاصل کیا،مڈ شپ مین محمد حسن جلال نے اعزازی شمشیر حاصل کی،نیول چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کئے۔