یاسر شاہ 34برس کے ہو گئے


صوابی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز گر سپینر یاسر شاہ 34برس کے ہو گئے ، یاسر شاہ دو مئی 1986کو خیبرپختونخوا کے علاقہ صوابی میں پیدا ہوائے تھے ۔

یاسر شاہ نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 14 ستمبر 2011کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا ، اس میچ میں یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔

اسی دورہ کے دوران یاسر شاہ نے ٹی 20 میں اپنا ڈیبیو کیا لیکن وہ ڈیبیو میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔یاسر شاہ نے پاکستان کیلئے بہت سے ریکارڈ قائم کئے ہیں جن میں ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 200وکٹیں حاسل کرنے کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔

یاسر شاہ 45ٹیسٹ میچز میں 235وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، انہوں نے 25 ایک روزہ میچز کھیل کر 24کھلاڑی میدان بدر کئے ،انہوں نے 124 ٹی 20میچز میں 106کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔