یوٹیوب نے ٹک ٹاک کے مقابلے میں شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ متعارف کرا دی


یوٹیوب نے بھی دنیا بھر میں انتہائی مقبول چینی اپلیکیشن ٹک ٹاک کے مقابلے میں اپنی “یوٹیوب شارٹس” کے نام سے نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس کا مقصد ٹک ٹاک کو ٹکر دینا ہے۔

یوٹیوب کے نئے فیچر “یوٹیوب شارٹس” میں ٹک ٹاک کی طرز پر 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے پر مشتمل ویڈیوز بالکل نئی کریٹر ٹولز کی مدد سے تیار کر کے اپلوڈ کی جا سکے گی، یوٹیوب شارٹس میں کاونٹ ڈاؤن، ٹائمر اور سپیڈ کنٹرول جیسے فیچرز شامل ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق مختصر ویڈیوز میں بیک گراؤنڈ میوزک بھی لگایا جا سکے کا جس کے لئے یوٹیوب میں گانوں کی ایک بہت بڑی لائبریری بھی موجود ہے جس میں دن بہ دن اضافہ ہوتا رہے گا اور ریلیز ہونے والے نت نئے گانے لائبریری میں شامل ہوتے رہیں گے۔

کمپنی کے مطابق یوٹیوب نے اپنا نیا فیچر “یوٹیوب شارٹس” ابتدائی طور پر صرف بھارت میں ہی متعارف کروایا تھا جہاں پر اسے خوب مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسی طرح ہر ایک کو سامنے رکھتے ہوئے یوٹیوب کے مذکورہ فیچر کو پوری دنیا میں متعارف کروایا جائے گا۔