یہ شخص چلتی ہوئی ٹرین کے نیچے پٹری پر کیوں لیٹاہواہے ؟ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے


پاکپتن پاکپتن کے علاقے میں پانچ سو روپے کی شرط جیتنے کیلئے شخص ٹرین کی پٹری پر لیٹنے پر راضی ہو گیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص پٹری پر سیدھا لیٹ گیاہے اور اس کے اپور سے مال گاڑی گزر رہی ہے ، یہ واقعہ پاکپتن میں پیش آیاہے ، پاکپتن کے شخص نے اپنے محلے دار سے پانچ سو روپے کی شرط لگائی کہ وہ ٹرین کی پٹری پرلیٹ کراپنے اوپر سے چلتی ٹرین گزارے گا۔

اس شخص نے یہ “کارنامہ”سرانجام دے کر شرط جیت کر 500 روپے”خطیر” رقم حاصل کرلی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اس کے دوست وساتھی اسے یہ کارنامہ سرانجام دینے پر مبارک باد دے رہے ہیں۔مگراس کارنامے کی موبائل فون سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے اقدام خودکشی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس گرفتار شخص کو انعامی رقم سے کئی گنا زیادہ رقم تو اپنی ضمانت پر ہی لٹانی پڑی۔