” یہ میرا آخری پیغام ہے اور۔۔ “بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کر دیئے


ممبئی  بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے سپر سٹار عامر خان نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو بندد کر دیاہے تاہم اس سے قبل انہوں نے اپنا آخری پیغام جاری کیا اور مداحوں کا سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اکاونٹس بند کرنے کا اعلان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عامر خان نے گذشتہ روز اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی مبارکباد اور نیک تمناو¿ں پر شکریہ ادا کیا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ میں بہت سرگرم تھا لیکن اب میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ہم جیسے پہلے رابطہ رکھتے تھے اسی طرح سلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے بتایا کہ عامر خان پروڈکشن نے آفیشل اکاو¿نٹ بنالیا ہے جہاں پر مجھ سے متعلق اور میری فلموں کے حوالے سے اطلاعات ملتی رہیں گی۔خیال رہے کہ عامر خان کے ٹوئٹر پر 26 ملین سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے 36 لاکھ فالوورز ہیں۔