0
243

بھارتی خاتون نے جنسی تعلقات رکھنے والے شخص کے حساس اعضا کاٹ دیئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 نومبر2018ء) بھارت کی ریاست اوڑیسہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے تکرار کے دوران غیر قانونی تعلقات استوار کرنے والے شخص کے حساس اعضا کاٹ دیئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) جیمس توپو نے بتایا کہ واقعہ باداوگان نامی گاؤں میں خاتون کے مکان میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 24 سالہ ملزمہ کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا، ان کے خلاف متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے شکایت درج کروائی تھی۔
متاثرہ شخص کی شناخت 25 سالہ راجندرا نائیک کے نام سے ہوئی ہے، جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس نے خاتون کی جانب سے استعمال کیا جانے والا تیز دھار آلہ بھی برآمد کرلیا جبکہ خاتون نے اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے تکرار کے بعد مذکورہ شخص کے حساس اعضا کاٹ دیئے تھے۔
متاثرہ شخص چنائے میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہیں اور ان کے شادی شدہ خاتون کے ساتھ تعلقات قائم تھے اور وہ اکثر چنائے سے واپسی پر خاتون سے ملنے ان کے مکان میں جایا کرتے تھے۔

جس روز واقعہ پیش آیا متاثرہ شخص خاتون سے ملنے ان کے مکان میں گئے جہاں ان دونوں کے درمیان تکرار ہو گئی جس کی وجہ متاثرہ شخص کی جانب سے خاتون کے لیے استعمال کیے جانے والے نازیبا الفاظ تھے۔تکرار اس حد تک بڑھ گئی کہ خاتون نے غصے میں آکر تیز دھار آلے سے مذکورہ شخص کے حساس اعضا کاٹ دیئے، جنہیں بعد ازاں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY