0
315

پنجاب سےسینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں، ولید اقبال ،سیمی ایزدی سینیٹر منتخب

پنجاب میں سینٹ کی دو خالی نشستوں پر ہونیوالے الیکشن کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لی ہیں اور پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں ولید اقبال اور سیمی ایزدی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق خالی ہونیوالی سینٹ کی دونوں نشستوں پر الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے ۔

الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سعود مجید کا تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال سے مقابلہ تھا جب کہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ تھا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ یہ نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

SHARE
Previous article
Next article

LEAVE A REPLY