0
426


سموگ نے اپنے رنگ دکھانا شروع کردئیے فضا میں ہر طرف دھند،آنکھوں میں جلن کی شکایات بڑھنے لگیں،آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اتوار‬‮ 11 ‬‮نومبر‬‮ 2018 | 11:15
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف شہروں میں سموگ بڑھنےلگی ،شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور، ملتان، بہاولپور، راجن پور، خانیوال، جہانیاں، وہاڑی، بورے والا اور میلسی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ میں اضافہ ہوگیا۔ فضا میں دھند کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی بھی شکایات ہیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں حد نگاہ 800 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور

کی فضا میں 80 فیصد اسموگ اور 20 فیصد دھند ہے اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق سموگ کی وجہ بھارت کی جانب سے کھیتوں میں لگائی جانیوالی آگ ہے جس سے اس کے اپنے کئی شہر بھی متاثر ہیں۔

LEAVE A REPLY