23مارچ کی چھٹی ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا


اسلام آباد وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو سرکاری ،غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے ،بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ کے تحت بھی تمام دفاتر اور تمام ادارےبند ہوں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر تعطیل کے حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نو ٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نےٹریفک ایڈوائزری بسلسلہ 23 مارچ پریڈ جاری کی ہے جس کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ہو گا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری بسلسلہ 23 مارچ پریڈ جاری کر دی گئی۔ بسلسلہ مارچ پریڈ ہر قسم کی مال بردار ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (ایچ ٹی وی) کا اسلام آباد کیلئے داخلہ بند ہو گا۔ مارچ پریڈ 17، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے دن 2 بجےتک مال بردار ایچ ٹی وی کا اسلام آباد کیلئےداخلہ بند ہو گا۔ موٹروے M-1 اور M-2 سے اسلام آباد کی جانب آنے والی مال بردار ایچ ٹی وی گاڑیوں کا داخلہ بند ہو گا۔قومی شاہراہ سے آنے والی مال بردار بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی اسلام آباد کیلئے بند ہوگا۔