تھائی لینڈ میں چھٹیاں مناتی دو پاکستانی ماڈلز کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ انٹرنیٹ پر آگ لگ گئی

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) عبیر رضوی اور زارا عابد پاکستان کی معروف ماڈلز ہیں اور آپس میں بہترین دوست بھی ہیں۔ ان دنوں وہ اکٹھی تھائی لینڈ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے وہاں سے اپنی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی کہ انٹرنیٹ پر آگ لگ گئی اور پاکستانی صارفین انہیں شدید تنقید کانشانہ بنانے لگے۔

ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق عبیر اور زارا نے یوں تو کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ کہیں منی سکرٹ پہنے بازار میں گھوم رہی ہوتی ہیں۔ کہیں مختصر لباس میں ساحل سمندر پر موجود ہوتی ہیں لیکن ایک تصویر انہوں نے ایسی پوسٹ کی جس میں وہ سوئمنگ پول میں بکنی پہنے ہوئے موجود ہوتی ہیں اور ایک دوسرے کو ایسی محبت سے دیکھ رہی ہوتی ہیں کہ لوگ اس سے کچھ اور ہی مطلب لے رہے ہیں۔

اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”ایسا لگتا ہے یہ دونوں ہم جنس پرست ہیں۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”شہرت پانے کے لیے برہنہ ہونا ضروری ہے۔“ ایک شخص نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ”بہت غریب ہیں بیچاری، پورے کپڑے بھی نہیں ہیں ان کے پاس، اس بار زکوٰة انہیں دی جائے۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”کتنے فخر سے بے حیائی کو نئے نئے نام دیئے جاتے ہیں۔“