وزیراعظم کے منہ توڑ جوابات سے امریکہ کے ہوش ٹھکانے آ گئے،گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستان سے خصوصی اپیل کر دی

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کراچی میں چینی قونصلیٹ اور اورکزئی میں دہشت گردی کے حملوں پر پاکستان کے فوری جواب اور بہادری کی تعریف کی۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے اسلام آباد کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا ان دہشت گردی کے واقعات کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ خطے میں ان خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا

عمل جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہے جبکہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد بحالی چاہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کا فوری اور بہادری سے جواب دیا اور انسانی جانوں کے مزید نقصان کو روکا۔