
روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں اونچی اڑان، ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا۔۔ سٹاک ایکسچینج میں بھی کئی روز کے بعد تیزی
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران برقرار ہے، آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے سے ڈالر 158 روپے 46 پیسے پر پہنچ گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 158 روپے 76 پیسے سے گر کر 158 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/XnkWsFT9ac pic.twitter.com/0YCWrTS1vb
— SBP (@StateBank_Pak) February 25, 2021