مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

6سری نگر قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے

 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔