8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم 1 گھنٹے میں گرفتار

0
132

لاہور میں پولیس نے8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی اطلاع ملنے کے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔



تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ شفیق آباد کی حدود میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 2 روز قبل زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے اطلاع ملنے کے اندر تمام ثبوت اکھٹے کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بچی کا رشتے دار تھا جس نے بچی کو اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کا اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پولیس ایسے درندوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔