میرے ساتھ بھی میں ہوں:عمران اشرف کامکالمہ حقیقت بن گیا


عمران اشرف نے اپنے معروف کردار کا ایک مکالمہ حقیقت میں تبدیل ہوئے دیکھ لیا ہے، اداکارکی انسٹا گرام پوسٹ نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں۔

ڈراما سیریل ” رانجھا رانجھا کردی ” میں عمران ںے ذہنی لحاظ سے کمزورنوجوان لڑکےبھولا کا کردارادا کیا تھا جس کا مکالمہ “مزے، ہائے مزے” بیحد مقبول ہوا تھا۔

اسی ڈرامے میں بس کے سفرکے دوران فلمائے گئے ایک منظر میں کنڈکٹرکے استفسار اور کرایہ مانگنے پر بھولا رقم دیتے ہوئے کہتا ہے “میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں ” ۔ یہ ڈائیلاگ بھی سوشل میڈیا پر بیحد وائرل ہوا اور اس حوالے سے بیشمار میمز بھی بنیں۔

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر انسٹنٹ لالی ووڈ کی ایک پوسٹ شیئرکی جس میں غیرملکی دلہا ہاتھوں میں شادی کا گلدستہ پکڑے خوشی کا اظہار کررہا ہے۔ اوپر کیپشن میں لکھا ہے ” میں ہوں اور میرے ساتھ بھی میں ہوں، ڈائیلاگ حقیقت بن گیا”۔