21 سالہ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ سے ایک کروڑ روپیہ کما ڈالا

0
248
لندن(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کو تفریح طبع کے لئے تو ہر کوئی استعمال کرتا ہے لیکن کچھ ایسے سمجھدار لوگ بھی ہیں جو انٹرنیٹ سے کمائی کرتے ہیں، اور کمائی بھی اتنی کہ سن کر ہی انسان چکر کھا جائے۔ سمجھداری کی ایک ایسی ہی مثال یہ نوجوان برطانوی لڑکی ہے جو اپنے یوٹیوب چینل سے ڈھیروں دولت بھی کما رہی ہے اور اپنے پرستاروں کی زندگیوں میں خوشیاں بھی لا رہی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق انگلینڈ کے علاقے چیشائر سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سوفی مشعیل کی یوٹیوب ویڈیوز ذہنی پریشانی اور ڈپریشن میں مبتلا افراد کیلئے پیار بھری سرگوشیوں پر مشتمل ہوتی ہیں، جنہیں یہ ویڈیوز دیکھنے والے بے شمار لوگ اپنے لیے دلی اطمینان اور سکون کا باعث قرار دیتے ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز میں کبھی ڈاکٹر کے روپ میں نظر آتی ہے تو کبھی جل پری بن کر آتی ہے اور ایک دل فریب مسکراہٹ کے ساتھ الفاظ کا خوبصورت چناو¿ کرتے ہوئے سرگوشیاں کرتی ہے۔ مشعیل کا یوٹیوب چینل اس قدر مقبول ہے کہ بڑی بڑی کاروباری کمپنیاں اپنی تشہیر کے لئے اسے استعمال کرتی ہیں۔ اس چینل سے گزشتہ صرف ایک سال کے دوران مشعیل نے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کما لی ہے۔
مشعیل کا کہنا ہے کہ وہ ”آٹو نومس سینسری مریڈین رسپونس“ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اعضاءکو ایسے انداز میں حرکت دیتی ہیں اور اپنے الفاظ کی اس طرح سے ادائیگی کرتی ہے کہ ذہنی پریشانی میں مبتلا افراد پر اس کا بہت مثبت اثر ہوتا ہے۔ ان کی بات ٹھیک ہی لگتی ہے کیونکہ ان کے یوٹیوب چینل کو لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں اور اسے اپنے لئے ایک سہارا قرار دیتے ہیں ۔ مشعیل کی ویڈیوز پر تبصرہ کرنے والے کچھ سوشل میڈیا صارفین تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اُن کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ انہیں اپنی جلد پر پیار بھرے لمس کی طرح محسوس ہوتے ہیں۔ یوٹیوب چینل پر مشعیل کے دو لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں جبکہ ویڈیوز دیکھنے اور پسند کرنے والے پرستاروں کا تو کوئی شمار ہی نہیں۔

LEAVE A REPLY