ضمانت کے باوجود اڈیالہ جیل میں قیدی کو پھانسی دیدی گئی ، تہلکہ خیز خبرآگئی

اڈیالہ جیل میں چوری کے کیس میں سزا کاٹنے والے قیدی کو مخالف نے گلے میں پھنداڈال کر ہلاک کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلال حسین چوری کے کیس میں قید تھااور اس کی ضمانت ہو چکی تھی ،قیدی کو کل مچلکے جمع کروانا تھا،اسی دوران اڈیالہ جیل میں دوسرے قیدی کیساتھ جھگڑا ہو گیا اس پر بلال کو مبینہ طور پراس کے مخالف قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کرہلاک کردیا، دونوں کے درمیان جھگڑا اڈیالہ جیل کی بیرک نمبر ایک کے بلاک 8 میں ہوا۔