تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے، نئے پاکستان کا آغاز گورنر ہائوسز کے بعد ایوان صدر بھی عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا شہری وہاں کیسے داخل ہو سکتے ہیں؟ نہایت آسان طریقہ کار کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے گورنر ہا ئو سز کے بعد ایوان صدر کو بھی عام شہریوں کے لئے کھول دیا، شہری اپنی شناخت دکھا کر ایوان صدر میں داخل ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق ایوانِ صدر کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھول دیئے، اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ہدایات دی گئیں ہیں کہ شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں بصورت دیگر شہریوں کو ایوان صدر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایوان صدر ہفتے کے روزصبح نو سے شام چار بجے تک عوام کے لیے

کھلا رہے گا، ایوان صدر میں شہریوں کا داخلہ اسمبلی گیٹ کی جانب سے ہو گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی یہ دعوی کیا تھا کہ وہ اہم سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔اس سلسلے میں سب سے پہلے گورنر ہاس پنجاب، گورنر ہاس مری، گورنرہاس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔