پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن 1 دسمبر کو منایاجائیگا

ڈسکہ(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن 1 دسمبر کو منایاجائیگا عالمی ادارہ صحت کے مطابق آج تک اس بیماری کی وجہ سے 3کروڑ 40لاکھ افراد لقمہ جل بن چکے ہیں اور 2018ء میں 13لاکھ افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوئے ہیں اس وقت دنیا بھرمیں مریضوں کی کل تعداد3کروڑ 69لاکھ ہے اور ایک محتاط اندازہ کے مطابق پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے