Allied forces killed in Syria: 38 killed in Syria

0
320

شام میں اتحادی فوج کی بمباری : 38 افراد جاں بحق

دمشق(آئی این پی)انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق شام میں شدت پسند گروپ”داعش”کے خلاف جاری کارروائیوں میں32 عام شہریوں سمیت مزید38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کے اداریسیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم عالمی اتحادی فوج نے گذشتہ روز دیر الزور کے نواحی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 32 عام شہریوں سمیت 38 افراد مارے گئے۔انسانی حقوق آبزر ور رامی عبدالرحمان کے طمابق اتحادی فوج کی بمباری میں شدت پسند گروپ سے وابستہ جنگجوؤں کے خاندانوں کے22افراد مارے گئے۔ان میں سے4 بچے شامل ہیں۔خیال رہے کہ دیر الزور کے علاقوں میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز سرگرم ہے اور امریکا اور اتحادی اس کی حمایت کرتے جب کہ ترکی کی جانب سے اس گروپ کے خلاف کارروائیوں کے بعد ڈیموکریٹک فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن روک دیا ہے۔

LEAVE A REPLY