بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے، چین اپنے دفاع اور خودمختاری کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گا۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے کہا ہے کہ آج امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کیمپ بیل، چینی جزیرے ژیشا کی بحری حدود میں بغیر اجازت داخل ہوا تھا، جس کو وارننگ دینے کے لیے چین نے جنگی طیارہ اور جنگی جہاز بھیجا، انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی نیوی کی اس حرکت پر چین نے امریکا سے احتجاج بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے بیان میں چینی فوج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
یہ بھی واضح رہے کہ جنوبی چینی سمندر اور تائیوان کے ساتھ جاری سرحدی تناؤ اور امریکا کی جانب سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ کے اعلان کے بعد صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔ تائیوان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ جو کہ ایک لمبے عرصے تک جاری رہا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اسی تناظر میں چینی صدر کی جانب سے تائیوان میں طاقت کے استعمال سے متعلق بھی بیان جاری کیا جاچکا ہے۔امریکا کی جانب سے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اور امریکا کے کم ہوتے ہوئے اثرورسوخ کے جواب میں سے ایشیا ری ایشورنس ایکٹ پاس کیا گیا ہے۔
جس کے مطابق امریکا تائیوان اور انڈیا سمیت کئی ممالک سے دفاعی، معاشی تعاون بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ جس سے امریکا، چین کے تعلقات جو کہ پہلے ہی معاشی تناؤ کی وجہ سے خرابی کا شکار ہوچکے ہیں ان تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی چین کی جانب امریکا کے تمام بموں کی ماں کے جواب میں بم کا تجربہ بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب تائیوان کی صدر تسائی اینگ وینگ نے بھی عالمی برادری سے تائیوان میں جمہوریت کا دفاع کی اپیل کردی ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.