جسم فروشی کے لئے نوجوان لڑکیوں کو دبئی بھیجنے والی ماڈلز گرفتار

0
399

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کو دبئی لیجانے والی دو ماڈلز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کسینا ستریکووا اور تیتیانا پیترووا نامی یہ ماڈلز ایک 18سالہ لڑکی کو دبئی لیجا رہی تھی کہ انہیں ماسکو ایئرپورٹ پرگرفتار کر لیا گیا۔ جس لڑکی کو وہ دبئی لیجا رہی تھیں وہ ماسکو کی ایک یونیورسٹی کی طالبہ تھی اور اسی سال اس نے گریجوایشن مکمل کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ماڈلز اس لڑکی کو یہ جھانسہ دے کر دبئی لیجا رہی تھیں کہ وہاں سے ’آیا‘کی نوکری دلوائیں گی۔ حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ یہ ماڈلز لڑکیوں کو ورغلا کر دبئی لیجاتی اور وہاں ان کے پاسپورٹ چھین کر جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیتی تھیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی دونوں لڑکیاں روس کی ٹاپ ماڈلز تھیں اور مقابلہ حسن میں بھی حصہ لے چکی تھیں۔ ان میں سے ایک مس روس 2017ءکے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ ان میں سے ایک ماڈلنگ ایجنسی بھی چلاتی ہے۔ دونوں کے خلاف انسانی سمگلنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ممکنہ طور پر 6سال سے زائد قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY