نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90رنز پر آؤٹ ،جانتے ہیں یاسر شاہ نے کتنی وکٹیں حاصل کیں؟‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یاسر شاہ کی جادوئی باؤلنگ ،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 90رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں بارش کے باعث آج میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی باؤلروں نے نپی تلی باؤلنگ کی ۔نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بلے باز یاسر شاہ کا سامنا نہ کرسکا،پوری ٹیم 90رنز ہی بنا سکی۔یاسر شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 8کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا۔ نیوزی لینڈ نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کردیا