سوشل میڈیا پر لڑکے کو سڑک پر پیٹنے کی ویڈیو، دراصل یہ لڑکا کون ہے؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

0
362
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دو افراد ایک شخص کو سڑ ک پر لیٹا پر پیٹ ر ہے ہیں جبکہ قریب کھڑی لڑکی چلا رہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین پاکستانی قرار دے رہے تھے تاہم اب دفتر خارجہ نے اس کی تردید کر دی ہے جبکہ صحافی علی عارف نامی ٹویٹر صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی اور اب اس کی جانب سے وضاحت سامنے آ گئی ہے کہ یہ ویڈیو دراصل پاکستانی شہری اوسامہ خان کی نہیں ہے اور میں غلط بیان جاری کرنے پر معافی کا طلب گار ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صاف علی عارف نامی شہری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مبینہ ویڈیو دراصل اسامہ خان کی نہیں ہے اور کچھ لوگوں کا کہناہے کہ کوئی جرمن شہری ہے ۔مجھے کچھ لوگوں کی جانب سے یہ ویڈیو اس وقت موصول ہوئی جس وقت جب اوسامہ کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔ تاہم یہ شخص جو بھی چینی حکومت کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔
علی عارف نے کہا ہے جس نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تھی اس کا پیغام بھی موصول ہوا ہے جس میں اس کا کہناتھا کہمجھ سے کچھ طلباءکی جانب سے رابطہ کیا گیا اور یہ ویڈیو مجھے بھیجی گئی جسے دیکھ کر میں غصے میں آ گیا اور مایوس بھی ہوا جس کے بعد میں نے اس ویڈیو کے حوالے سے چین میں پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا اور اوسامہ احمد خان کے والدین سے بہاولپور میں بھی رابطہ کیا ۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے بیٹے نے خود کشی کی ہے ۔ میں اس وقت غصے میں تھا اور اسی کی وجہ سے یہ ویڈیو جاری کی جس میں اب معافی کا طلب گار ہوں ۔ عارف علی کی جانب سے اس پیغام کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اسامہ خان کی نہیں ہے بلکہ پاکستانی طالبعلم نے چین کے شہر شین ینگ میں خود کشی کی تھی ۔اس لیے ہم گزارش کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے مواد کو نہ پھیلایا جائے اور اس سے احتیاط برتی جائے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے تاہم اس کی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تردید کر دی گئی ہے ۔اس ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہی پھیلائی جارہی تھی کہ یہ پاکستانی شہری اوسامہ ہے جسے لڑکی کے والد اور بھائی نے قتل کر دیا تاہم یہ بے بنیاد اور غلط افواہ ہے ۔اس ویڈیو کو سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گیا اور ساتھ پیغام درج کر تے ہوئے کہا کہ ” دو لوگ ایک نوجوان لڑکے کو سڑک پر قتل کر رہے ہیں جبکہ لڑکی چیخیں مار مار کر رو رہی ہے لیکن کوئی بھی ان کی مدد کیلئے آگے نہیں بڑھا ۔“

ویڈیو دیکھیں:

LEAVE A REPLY