پاکستانی فلم اور ڈراموں کے لیے کینیڈین مارکیٹ بہترین: حریم فاروق

پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ کینیڈا کے لوگ پاکستانی اداکاروں کو بے حد پسند کرتے ہیں ، پاکستانی فلم اور ڈراموں کے لیے کینیڈیں مارکیٹ میں بہترین مستقبل چھپا ہے۔ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میرے چاہنے والے مجھے ایک سے زیادہ ڈراموں میں دیکھنا چاہتے ہیں مگر میں پوری لگن کے ساتھ ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ حریم نے کہا کہ میں اس بات کی حامی نہیں ہوں کہ فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو چھوٹی سکرین پر جلوہ گر نہیں ہونا چاہیے،ملک کی میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے یہی مناسب ہے کہ فلموں میں کام کرنے والے لوگ ڈراموں میں بھی اپنا بخوبی کردار نبھاتے رہیں،امریکہ اور بھارت جیسے ممالک میں بھی بہت سے اداکار بین الاقوامی سطح پر فلموں میں کام کرنے کے بعد ٹی وی سکرین پر کام کرنے کو فوقیت دے رہے ہیں اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔