چمن کی قدیم جامع مسجد میں نماز مغرب کے بعد دھماکہ ، 9افراد زخمی

0
363

چمن میں تاج پر قدیم مسجد میں نماز مغرب کے بعد دھماکہ، 9کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر قدیم مسجد جو چمن کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے میں نماز مغرب کے بعد دھماکہ ہوا ہے جس میں 9کے قریب نمازی زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں ، دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کوسیل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی مذہبی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے ۔

LEAVE A REPLY