چیف جسٹس کا دورہ برطانیہ ،ڈیم کیلئے 1ارب جمع،بھارتی انیل مسرت 8لاکھ پائونڈکا عطیہ

لندن چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے دورہ برطانیہ میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی فنڈریزنگ تقریبات کے دوران ایک ارب روپے کے لگ بھگ رقم جمع کر لی گئی۔

لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں تقریبات کے دوران چیف جسٹس کی اپیل پر متمول پاکستانیوں نے کھلے دل سے حصہ ڈالا، ان عشائیوں میں شرکت کیلئے گنجائش سے کہیں زیادہ افراد کی درخواستیں آئیں اورکئی مقامات پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی کو بھی بلانا پڑا.

ان تقریبات کیلئے فی ٹیبل1500 اور1000پاؤنڈ ٹکٹ رکھی گئی تھی اور لوگوں نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ان میں شرکت کی۔

مانچسٹر کی تقریب میں23لاکھ پاؤنڈ جمع ہوئے جبکہ عمران خان کے دوست انیل مسرت نے8لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیا، لندن کی تقریب میں پاکستانی بزنس مین سر انور پرویز نے 100 ملین روپے کا عطیہ دیا۔