آئس اور کرسٹل میتھ نامی منشیات کے گاڈ فادر چین کی کیمونسٹ پارٹی کے رہنما کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پھانسی دیدی گئی

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے منشیات فروش کو پھانسی دے دی گئی ہے ۔ چینی صوبے گوانگ ڈانگ کے گاؤں بوشے کے کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ کائے ڈانگجیا کو کرسٹل میتھ المعروف آئس کا گاڈ فادر تصور کیا تھا ۔ کائے ڈانگجیا جس گاؤں کے سربراہ تھے اس گاؤں کے 20 فیصد گھروں میں کرسٹل میتھ تیار کی جاتی تھی ۔ کائے ڈانگجیا پر الزام تھا کہ وہ نا صرف خود منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث تھے بلکہ پورے گاؤں میں مجرموں کا تحفظ کرتے تھے ۔