آج دنیا بھر میں کمپیوٹر لٹریسی ڈے منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں کمپیوٹر لٹریسی ڈے منایا جارہا ہےجس کا مقصد آج کی دنیا میں پائی جانے والی ڈیجیٹل تقسیم کو روکنا ہے۔

کمپیوٹر لٹریسی ڈے اس لیے منایا جاتا ہے کہ اس تقسیم کے بارے میں آگاہی اور اس سہولت سے محروم کمیونیٹیز کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بڑھایا جاسکے ۔

یہ دن سب سے پہلے دو دسمبر2001 میں منایا گیا۔ اس دن کو کمپیوٹرز کی سیلیبریشن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

کمپیوٹر کی ایجاد سے انسانی دنیا میں ایک انقلاب رونما ہو گیا ہے ۔ انٹرنیٹ تکینکی طور پر انٹرنیٹ کمپیوٹر کا ایسا جال ہے جس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اسے آج سے 25 برس پہلے امریکہ نے ایجاد کیا تھا شروع شروع میں اس کا مقصد صرف دفاعی نقاصد کی تکمیل تھی اس سائنسی ایجاد نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری پیدا ہو رہی ہے۔