لعنت ہے تمہارے سیکولرازم پر‘خواجہ آصف بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پھٹ پڑے،ایسی باتیں کہہ دیں کہ بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا

لاہور(این این آئی) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لعنت ہو تمہارے سیکولر ازم پر ہو۔ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرہ ذات پات کے نظام میں جکڑا ہوا ہے بھارت میں گائے کی جان تو مقدس لیکن انسانوں کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا جاتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے پیچھے کٹر انتہا پسند ہندو ذہنیت چھپی ہوئی ہے،

بھارت میں اقلیتوں کو زندہ جلایا جاتا ہے ٗمقبوضہ کشمیر سے لیکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے، سابق وزیرخارجہ خواجہ اصف کے بیان پر بھارتی میڈیا میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور تنقید کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔