لڑکیوں کو نشے کا عادی بنا کر فروخت کرنے کا انکشاف

کراچی ( 24نیوز ) کراچی میں گھناؤنے کاروبار کا پردہ چاک ہوگیا، غریب لڑکیوں کو خطرناک نشہ کا عادی بنانے کے بعد فروخت کردیا جاتا ہے. نشے کی حالت میں غیراخلاقی ویڈیو بھی بنائی جاتی ہیں۔ ٹوئنٹی فور نیوز گینگ کے چنگل سے نکلنے والی متاثرہ لڑکی کی آواز بن گیا۔ ضرور پڑھیں پہلے مہلک نشے کا عادی بنایا اور پھر شہر شہر فروخت کیا گیا. کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی انیس سالہ لڑکی گینگ کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی. ساری روداد بھی سنا ڈالی. پانچ رکنی گینگ نے19 سالہ متاثرہ لڑکی کو پچاس ہزار کے عوض مانسہرہ میں فروخت کیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہگینگ کے کارندوں نے غریب لڑکیوں کی جنسی زیادتی کی وڈیوز بھی بنا رکھی ہیں۔ لڑکی کا الزام ہے کہ ملزمان جنسی زیادتی کی وڈیوز کو انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ گروہ کے شکنجے میں مزید لڑکیاں پھنسی ہوئی ہیں کئی لڑکیوں کو بلیک میل کیا جا چکا ہے.مزید انکشاف کیا کہ کچی آبادیوں کی پریشان اور کالج کی لڑکیوں سے پہلے دوستی کی جاتی ہے اور پھر ان کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہے ۔ ضرور پڑھیں دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ تھانہ گلستان جوہر میں نامزد ملزم غلام رضا ، اصغر ، شبنم ، سو نو اور احمد نامی ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔