ڈبل سوار ی پابندی میں ترمیم ، نو ٹیفکیشن جاری

0
376

کراچی(24نیوز) کراچی سمیت سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 10سے 13ربیع الاوّل تک کردی گئی، اس سے پہلے بیس ربیع الاوّل تک پابندی لگائی گئی تھی۔ ضرور پڑھیں تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا، اس حوالے سے شہر قائداور سندھ میں ڈبل سواری کی پابندی میں ترمیم کی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10سے 13ربیع الاوّل تک پابندی لاگوہو گی، اس سے پہلے کراچی میں دس روز کی پابند ی کا اعلان کیا گیا تھا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کر کے پابند ی اب صرف تین دن کی کر دی گئی ہے ۔ محکمہ داخلہ سند ھ کا کہنا تھا کہشہر میں قیام امن اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کے اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کےاستعمال پر پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق جشن عید میلادالنبی کی محافل، ریلیوں اور جلوسوں پر نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY