کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورلوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدید 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹرتھی اورمرکزکوئٹہ سے 47کلومیٹردورمشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔