فنکار کی زندگی کا ہر لمحہ دباؤ کا شکار ہوتا ہے : سوناکشی سنہا

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فنکار کی زندگی اکثر دباؤ کا شکار رہتی ہے‘ نوجوان نسل فنکاروں کی کاپی کرتی ہیں تاہم وہ کسی کو کوئی غلط پیغام نہیں دینا چاہتیں۔ ایک بھارتی جریدے سے بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ تمام اداکار مسلسل دؤ میں زندگیاں گزارتے ہیں۔ ان پر ہر وقت مکمل اور اچھا دکھائی دینے کا دباؤ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ایک صحت مندانہ تشخص بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ اس لئے اداکار اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے یہاں تک کھانا کھاتے ہوئے بھی

دباؤ میں ہوتے ہیں۔ سوناکشی نے کہا کہ نوجوان نسل ہر شعبہ زندگی میں فنکاروں کی نقالی کرتی ہے تاہم وہ ایسے میں کسی کو غلط پیغام نہیں دینا چاہتیں۔