چینی قونصلیٹ کے پر حملے کے بعد پاکستان کے ایک بڑے شہر میں دھماکہ ، شہادتیں

چینی قونصلیٹ میں دہشتگردوں کا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیاہے تاہم اس کے بعد ایک اور افسوسناک ہنگو میں دھماکے کی موصول ہوئی ہے جس میں 30 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقے کلایابازار میں واقع مدرسے کے مین گیٹ کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہو گئے ہیں اور 35 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر کنٹرول س سنبھال لیا ہے ۔