موٹاپے کو شکست دینے والے بولی وڈ اداکار

اکثر افراد موٹاپے کا شکار ہوکر اپنا اعتماد، یقین اور بھروسہ مکمل کھو بیٹھتے ہیں، وہ اپنے موٹے اور ڈھیلے ڈھالے جسم کی وجہ سے خود سے بھی عار محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات وہ دنیا سے خاصے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

لیکن آپ پریشان نہ ہوں اور ہمت بالکل بھی نہ ہاریں کیونکہ آج ہم آپ کو کچھ ایسے بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ایک وقت میں بے انتہا موٹاپے کا شکار تھے۔ تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے وزن پر قابو کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی نمایاں پہچان بنائی، ذیل میں موٹاپے کو شکست دینے والے اداکاروں کی فہرست ملاحظہ کریں۔

سونم کپور

سونم کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لئے اپنے وزن میں 30 کلو کے قریب کمی کی۔

بھومی پڈنیکر

بھومی پڈنیکر نے ایک فلم میں اداکاری کے لئے اپنے وزن کو 72 کلوگرام تک پہنچا لیا تھا تاہم اس کردار کو ادا کرنے کے بعد انہوں نے اپنے وزن میں دوبارہ 27 کلو کمی کی۔

عالیہ بھٹ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے افیئر کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں گردش کررہے ہیں، عالیہ بھٹ بھی ایک وقت میں خاصی موٹی ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنے وزن میں 16 کلو کمی کی۔

سوناکشی سنہا

ایک وقت میں سوناکشی سنہا کا وزن 90 کلو گرام تھا مگر انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور وزن میں 30 کلو سے زائد کمی کرکے ایک بہترین لُک حاصل کیا۔

پرینیتی چوپڑا

ماضی میں پرینیتی چوپڑا کا سائز بھی بہت زیادہ تھا، انہوں نے انتھک محنت سے اپنے سائز کو 38 سے 30 تک پہنچایا اور کامیابیاں سمیٹیں۔

زرین خان

زرین خان ایک وقت میں 100 کلو سے بھی زائد وزن کی مالکن تھیں، اور آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ فلمی دنیا میں انٹری کے لئے انہوں نے اپنے وزن میں 57 کلو کمی کی۔

کرینہ کپور

بولی وڈ کی بیبو بھی پہلے ٹھیک ٹھاک وزن کی مالکن تھیں، انہوں نے بھی موٹاپے کو شکست دے کر ایک آئیڈیل لُک حاصل کیا۔

کترینہ کیف

آپ کو یقین نہیں آئے گا مگر کترینہ کیف بھی ایک وقت میں خاصی موٹی تھیں، انہوں نے اپنے وزن میں کمی کرکے بے حد شہرت حاصل کی۔

ارجن کپور

حالیہ دنوں میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور بھی اپنے رشتے کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں ہاٹ ٹاپک بنے ہوئے ہیں، ماضی میں ارجن بھی خاصے موٹے ہوا کرتے تھے۔