Fish Steak Recipe in Urdu

اجزاء:
شنگاری فِش 600g
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
سویا ساس 3کھانے کے چمچ
اویسٹر ساس 1کھانے کا چمچ
چِلی ساس 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 3-4
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
سٹیک ساس کے اجزاء:
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
پیاز 2کھانے کے چمچ
ایچ پی ساس 2کھانے کے چمچ
نمک 1چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ 1چوتھائی چائے کا چمچ
کریم 2کھانے کے چمچ
لہسن 1چائے کا چمچ
وورسٹر شائر ساس 2کھانے کے چمچ
ٹماٹر پیسٹ 2کھانے کے چمچ
چِلی ساس 2کھانے کے چمچ

ترکیب:
ایک باؤل میں فِش ، لیموں کا رس، سویا ساس، اویسٹر ساس، چِلی ساس، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، ادرک لہسن پیسٹ اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح
مکس کر کے میرنیڈ کر لیں۔ اب ایک گرِل پین میں میرینیٹڈفِش رکھ کر اس میں ہلکی ہلکی میرینیڈ ساس ڈالیں اور اچھی طرح پکا لیں۔
ایک دوسرے پین میں پیاز اور کھانے کا تیل ڈال کر مکس کریں۔
اب ایچ پی ساس، نمک، کالی مرچ، لہسن اور وورسٹر شائر ساس ڈال کر مکس کریں اور تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر کچھ دیر پکا لیں۔
اب کریم ڈال کر اچھی طرح ایک منٹ پکائیں۔
تیاری کا وقت : 15 منٹ
پکانے کا وقت : 20 منٹ
افراد : افراد 3