انگلینڈ ہاکی ٹیم کا بھارتی ہوٹل میں کھانا کھانے سے انکار ،کھانا خود بنا کرکھانے کا اعلان،اضافی سیکورٹی بھی طلب کرلی،بھارت کوشدید شرمندگی کاسامنا

بھوونیشور(آئی این پی )انگلینڈ کی ہاکی ٹیم نے بھارتی ہوٹل میں کھانا کھانے سے انکار کر دیا ، ہاکی ورلڈ کپ میں شریک انگلینڈ کی ٹیم نے کھانا خود پکانے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ہاکی ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے ۔ جس میں شامل انگلینڈ ہاکی ٹیم نے بھارتی ہوٹل میں کھانا کھانے سے انکار کرتے ہوئے خود پکا کر کھانے کا اعلان کر دیا ۔ انگلش ٹیم نے ڈپٹی کمشنر سے اضافی سیکیورٹی طلب کر لی ۔ برطانوی ٹیم میفیئر ہوٹل سے دور ایک ریسٹورنٹ میں کھانا بنا کر کھائے

گی ۔ کچھ عرصہ قبل اڑیسہ میں ہوٹل کا کھانا کھانے سے برطانوی کھلاڑی بیمار ہو گئے تھے ۔ واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیمیں بھوونیشور کے آٹھ مختلف ہوٹلز میں مقیم ہیں ۔