ہاکی ورلڈکپ: قومی ٹیم آج ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی

ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں آج پاکستان اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کےخلاف کھیلے گا، قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں رہنے کےلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔ پول ڈی میں اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔آج پول ڈی کے دوسرے میچ میں جرمنی کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا، اس سے پہلے نیدرلینڈ کی ٹیم ملائیشیا کےخلاف شاندار فتح اپنے نام کر چکی ہے۔

گزشتہ روز پول بی کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ اور چین کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی۔ پاکستانی سکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، مبشر علی، علیم بلال، فیصلقدیر، عماد بٹ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹا، عرفان جونیئیر، رضوان سینئیر،علی شان، ابو بکر، محمد عتیق اور زبیر شامل ہیں۔