عمران خان کی آج سالگرہ،دنیا بھر سے مبارکبادیں ، جانتے ہیں وزیر اعظم پاکستان کتنے برس کے ہوگئے؟

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران احمدخان نیازی 66 برس کے ہوگئے۔ ملک اور بیرون ملک سے عمران احمدخان نیازی کو سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تہنیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عمران خان 25 نومبر1952 کو اکرام اللہ خاں نیازی کے گھر پیدا ہوئے ۔عمران خاں کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریبات کا امکان ہے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں