عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ،نوکری کیلئے درخواستیں اٹھا اٹھا کر اب در در دھکے کھانے کے دن گئے ،حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دلوانے کیلئے شاندار فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جس میں نوکریوں کے لیے درخواستیں دی جا سکیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اس ضمن میں یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جائے گی جس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حکام بھی شامل ہوں گے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت اور کاروباری افراد کے درمیان رابطے کے لیے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیشنل جاب پورٹل نوجوانوں کی ملازمتوں کے لیے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔واضح رہے اس سے قبل حکومت نے نوجوانوں کے لیے ”نیا پاکستان یوتھ پروگرام ” لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔