وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے 2 گھرریگولرائز کرنے کی درخواست سی ڈی اے میں جمع کرادی

0
461

اسلام آباد سی ڈی اے نے بنی گالہ کوریگولرائزکرنے کاباقاعدہ آغازکردیا،وزیراعظم عمران خان نے بھی بنی گالہ کے 2گھر ریگولرائزکرنے کی درخواست جمع کرادی،وزیراعظم نے 250 کنال پرواقع رہائش گاہ کے کاغذات جمع کرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کوبنی گالہ کی کمرشل ورہائشی عمارتوں کی 132درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سی ڈی اے نے بنی گالہ کوریگولرائز کرنے کاباقاعدہ آغازکردیا،وزیراعظم عمران خان نے بھی بنی گالہ کے 2گھرریگولرائزکرنے کی درخواست جمع کرادی،وزیراعظم نے 250 کنال پرواقع رہائش گاہ کے کاغذات جمع کرادیئے،وزیراعظم کی زمین کے ملکیتی کاغذات اورنقشے سی ڈی اےون ونڈوآفس میں جمع کرا دیئے گئے،ریگولرائزیشن کیلئے رہائشی عمارتوں سے 100روپے فی مربع فٹ جرمانہ لیاجائےگا،کمرشل عمارتوں سے 200روپے فی مربع فٹ سے جرمانہ وصول ہوگا۔

LEAVE A REPLY