اسرائیل نے اہم اسلامی عرب ملک پر حملہ کر دیا میزائلوں کی بارش مگر ایک بھی نقصان نہ کر سکاکیونکہ۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کر دیا، شام کے متعدد علاقوں پر صیہونی فضائیہ کی بمباری۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے شام کے علاقوں پر بمباری کی ہے اور دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی صوبے پر کئی میزائل فائر کئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرائیلی طیاروں نے دمشق گورنریٹ کے قصبے کسوہ کونشانہ بنایا جہاں کئی ویئر ہاوسز، ریسرچ سینٹرز اور حزب اللہ و پاسداران انقلاب ایران کے اڈے قائم ہیں۔شام کے جنوبی صوبے القنیطہ کے علاقوں پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے۔شامی فوج کےمطابق تمام میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیے گئے۔شام کی سرکاری خبر ایجنسی نے بھی اسرائیلی فضائیہ کے میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔